صدقہ دینے کی فضیلت اور صدقے کے بارے میں چند احادیث پاک:

سرکار مدینہ ﷺ نے اپنے ارشادات عالیہ میں صدقہ کے فضاٸل بیان فرماتے ہوے موقع بموقع مسلمانوں کو ترغیب دلاٸی کہ وہ ہر حال میں صدقہ ادا کرتے رہیں

sadaqah-in-islam-donation-quotes-in-islam-charity-begins-at-home
sadaqah-in-islam-donation-quotes-in-islam-charity-begins-at-home 

چنانچہ کچھ احادیث مبارکہ نقل کی جاتی ہیں جن سے صدقات کے فضاٸل و اہمیت کے بارے میں بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے 

1  بیشک صدقہ رب عزوجل کے غضب کو ٹھنڈا اور بری موت کو دفع کرتا ہے 

2  صدقہ براٸی کے ستر 70 دروازے بند کرتا ہے 

3  صدقہ گناہ کو مٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے 

4  بیشک مسلمان کا صدقہ عمر کو بڑھاتا ہے اور بری موت کو روکتا  ہے 

5  اللہ عزوجل  کے  ساتھ اس کی یاد اور خفیہ و ظاہر صدقہ کی کثرت سے اپنی نسبت درست کرو ، تو تم روزی اور مدد دیٸے جاو گے اور تمھاری بگڑیاں سنور جاٸیں گی . 

6  صدقہ 70 ستر قسم کی بلاٶں کو روکتا ہے جن میں آسان تر بلا ، بدن بگڑنا ، اور سفید داغ ہیں 

7  دوزخ سے بچو اگر آدھا چھوہارا دے کر کہ وہ ٹیڑے پن سیدھا اور بری موت کو دور کرتا ہے

8  صبح کے صدقے آفات کو دور کر دیتے ہیں 

9  بیشک صدقہ اور صلہ رحم ، ان دونوں سے اللہ تعالٰی عمر بڑھاتا ہے اور بری موت کو دفعہ کرتا ہے مکروہ اور اندیشہ کو دوران کرتا ہے 

دعوت اسلامی کے مکتبہ : کتاب ضیاۓ صدقات ص 26 

 

صدقہ دیں اللہ کی رضا کا ہونا چاہیے نہ کہ بعد میں جس کو صدقہ دیا اس کو جتایا جائے کہ میں ہر ماہ تمہیں یا تمھارے گھر والوں کو صدقہ نکلتا ہوں پیسے دیتا ہوں کسی مسجد مدرسے کی کمیٹی والوں کو کہا جاۓ کہ میں ہر مہینے آپ کے مسجد مدرسے کے لیے صدقہ خیرات نکلتا ہوں  یہ جتانے والا  کام نہیں ہونا چاہیے .


آپ کے محلہ میں یا علاقہ میں کو غریب لوگ ہوں تو ان کی صدقہ ، خیرات ، زکوة  ،  کی صورت میں ضرور مدد کریں اور

دعوت اسلامی کے ساتھ بھی ضرور تعاون فرماٸیں اپنے صدقہ خیرات زکوۃ دعوت اسلامی کو دیں